Dr. Muhammad Allama Iqbal |❤️| Maulana Muhammad Ishaq |❤️| Dr. Israr Ahmed (May 26-2014)

2024-05-27 15

Dr. Allama Muhammad Iqbal |❤️| Maulana Muhammad Ishaq |❤️| Dr. Israr Ahmed |❤️| (Video Cut - May 26-2014).

In Ghulamon Ka Ye Maslak Hai Ke Naqis Hai Kitab
Ke Sikhati Nahin Momin Ko Ghulami Ke Tareeq!
ان غلاموں کا يہ مسلک ہے کہ ناقص ہے کتاب
کہ سکھاتي نہيں مومن کو غلامي کے طريق
~ Dr. Allama Muhammad Iqbal.

معانی: مسلک: مذہب ۔ غلام: غلامی کرنے والا ۔
مطلب: جلوت و خلوت کے یہ دونوں گروہ خاص کر علمائے دین محکومی اور غلامی کے دور میں اس قدر بدل چکے ہیں اور غلامی سے اس حد تک مانوس ہو چکے ہیں کہ اس بنا پر وہ قرآن میں بھی یہ نقص نکال رہے ہیں کہ یہ لوگوں کو غلامی پر قناعت کرنے کی تعلیم کیوں نہیں دیتا ۔

Khud Badalte Nahin, Quran Ko Badal Dete Hain
Huwe Kis Darja Faqeehan-e-Haram Be-Toufeeq !
خود بدلتے نہيں، قرآں کو بدل ديتے ہيں
ہوئے کس درجہ فقيہان حرم بے توفيق
~ Dr. Allama Muhammad Iqbal.

الفاظ و معنی:۔
فقیہانِ حرم: مکہ و مدینہ کے فقہاء اور علماء۔(مراد ہے عام فقہاء و علماء)
بے توفیق: جس کو اللہ کی طرف سے توفیق نہ ملی ہو۔

تشرح:۔
اقبال کہتے ہیں کہ آج کل کے یہ علماء اور مذہبی سربراہ کس حدتک بگڑ چکے ہیں اور اللہ کی توفیق سے کتنے محروم ہوچکے ہیں کہ قرآن کے مطابق خود کو ڈھالنے کے بجائے یہ قرآن کو اپنے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرتے ہیں، اپنے علم کی کمی، فہم دین کے نقص اور عمل و کردار کی خرابیوں کو ختم کرنے کے بجائے یہ قرآن کے معنی و مفہوم کو بدل دیتے ہیں۔